حوصله نيوز
اعظم گڑھ کے ثقافتی گروپ نے جے این یو میں پیش کیا رنگا رنگ پروگرام



نئی دہلی / اعظم گڑھ (حوصلہ نیوز) : انڈین پیوپل آف تھیٹر ایسوسیشن اعظم گڑھ کی طرف سے جواہرلال نہرو یونیورسٹی کے ایڈمنسٹریٹیو بلاک کے سامنے 26 مارچ کی رات کو مختلف ثقافتی پروگرام پیش کیا گئے۔ جس میں اداکاروں نے گیت ، رقص اور دیہاتی اور بھوجپوری اور انقلابی گیتوں سے سامعین کا دل جیت لیا۔
پروگرام میں افتتاحی بات رکھتے ہوۓ وید ناتھ گنوار نے بتایا کہ بھگت سنگھ ان کے گروپ کے سیاسی آئیڈیل ہیں جبکہ راہل سانسکرتائن اور کیفی اعظمی ان کے لئے ثقافتی مثال ہیں۔ اس موقع پر ان کے گروپ نے گورھ ناتھ پانڈے کی مشہور نظم ہلے لے جھکجھور دنیا گائی اور اپنے اعظمی لب و لہجہ کے ساتھ لوگوں کے دلوں کو موہ لیا۔
اس ثقافتی گروپ نے اہر ، کنہار اور دیگر دیہاتی رقص کو بھی جے این یو کمیونٹی کے سامنے پیش کیا اور ساتھ ہی اس کے پورے پس منظر سے بھی آگاہ کیا۔

|| پہلا صفحہ || تعليم || سياست || جرائم؍حادثات || حق و انصاف || گائوں سماج || اچھي خبر || پرديس || ديني باتيں || کھيل || ادب || ديگر خبريں ||


HAUSLA.NET - 2024 ©